مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ فواد چوہدری نے اسمبلیوں کو تحلیل کرنے سے متعلق اپنی پلاننگ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف عدم اعتماد ناکام ہوگی، جمعے کو پراسس شروع ہو گا اور ایک ہفتے میں مکمل ہو جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پرویز الہٰی ہی وزیر اعلیٰ پنجاب رہیں گے۔فوادچوہدری نے گورنر پنجاب کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ گورنر کسی بھی غیر آئینی اقدام اور ایڈونچر سے باز رہیں، صوبے میں گورنر راج نہیں لگے گا، پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں ساتھ تحلیل کی جائیں گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب نے اعتماد کے ووٹ کے لیے اسمبلی اجلاس چار بجے طلب کر رکھا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی اجلاس بلانے سے انکار کرتے ہوئے اپنا طلب کردہ اجلاس جمعے تک ملتوی کرچکے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگنا چاہتی ہے، اُنہوں نے ووٹ کو عزت دو سے الیکشن سے بھاگنے تک سفر بڑی جلدی طے کرلیا ہے۔
آپ کا تبصرہ